شمش بلوچ چودہ سال بعد بھی بازیاب نہیں ہوسکے

177

قوم پرست شخصیت سابق تحصیل ناظم خضدار شمس بلوچ کی جبری گمشدگی کو آج 14 برس بیت گئے۔

شمس بلوچ کو یکم جولائی 2010 کو خضدار سے کوئٹہ جاتے ہوئے میاں غنڈی چیک پوسٹ پر اس وقت جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنی والدہ کو علاج کے لیے کوئٹہ لے جا رہے تھے۔

شمس بلوچ کے اہل خانہ نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور سوشل میڈیا کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ شمس بلوچ کی بحفاظت بازیابی کے لیے آواز بلند کریں۔