سوئی سے کراچی جانے والی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں -ـ بی آرجی

249

بلوچ ری پبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ شب سوئی سے کراچی جانے والے 36 انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔

بی آر جی کے ترجمان کا کہنا تھا گزستہ شب سندھ کے ضلع کشمور کے علاقے عبداللہ بورڈ کے قریب سوئی سے کراچی جانے والے 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو بی آر جی کے سرمچاروں نے دھماکہ خیز مواد رکھ کر اڑا دیا ہے ـ۔

ترجمان دوستین بلوچ نے کہا دھماکے کے بعد کراچی سمیت اندرون سندھ کو گیس کی سپلائی مکمل طور پر بند ہوگئی۔