بلوچستان کے ضلع خاران سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو لاپتہ کردیا جبکہ مستونگ سے لاپتہ شخص بازیاب ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے گزشتہ شب خاران سے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت صغیر آحمد پیرکزی ولد مرحوم نزیر آحمد پیرکزئی کے نام سے ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ گزشتہ شب قریب 3 بجے پیش آیا جب فورسز و خفیہ اداروں نے کلان شیروزی روڈ پر واقع ان کے گھر پر چھاپہ مار کر صغیر آحمد کو حراست میں لے لیا۔ مذکورہ شخص نادرا میں ملازم ہے۔
دریں اثنا 2021 میں مستونگ کے علاقہ اسپلنجی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے عبدالطیف بنگلزئی 3 سال بعد بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔ لواحقین نے انکی بازیابی کی تصدیق کی ہے ۔