بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے دوران 10 افراد جاں بحق، 1799 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے

121

پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ بلوچستان اپنے رپورٹ میں کہا ہے کہ بلوچستان میں مون سون بارشوں سے کئی اضلاع میں جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں ۔

حالیہ بارشوں کے دوران 7 جون سے اب تک 10 افراد جاں بحق ہوئے، چھتیں اور دیواریں گرنے سمیت مختلف واقعات میں 31 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جاں بحق اور زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں بارشوں کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 89 مکانات مکمل جبکہ 170 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں کے دوران مجموعی طور پر 1799 افراد متاثر ہوئے ہیں بارشوں سے 17 کلومیٹر سڑکیں جبکہ 310 ایکڑ زرعی زمینیں متاثر ہوئیں ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں مون سون بارشوں کے دوران ڈیمز کی صورتحال نارمل ہیں ، بلوچستان میں بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امداد ی سرگرمیاں جاری ہیں۔