بارکھان میں پاکستان فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

488

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب بارکھان کے علاقے رکھنی میں قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے رکھنی میں بدی کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے خودکار ہتھیاروں سے دشمن پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج کے خلاف ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔