آواران پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

287

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کل رات بارہ بج کر پینتالیس منٹ پر تیرتیج آواران کے مرکزی کیمپ پر حملہ کرکے دشمن فوج کو نقصان پہنچایا۔

ترجمان نے کہاکہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب آواران کے علاقے تیرتیج میں قائم پاکستانی فوج کے کیمپ پر سرمچاروں نے دو راکٹ فائر کئے جو کیمپ کے اندر جا گرے جس سے دشمن فوج کو جانی ومالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بی ایل ایف مقبوضہ بلوچستان میں متواتر پاکستانی فوج اور اسکے ہمنواؤں اور تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہے۔ قابض ریاست کے افواج اور تنصیبات کے علاوہ معاشی نظام کو نشانہ اس وقت تک بنا تے رہیں گے جب تک پاکستانی افواج مقبوضہ بلوچستان سے انخلاء پر مجبور نہ ہو۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور دشمن فورسز پر حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔