افغانستان اور پاکستان میں زلزلے

116

افغانستان اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں گذشتہ شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

پاکستانی صوبے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

باجوڑ، دیر بالا، خیبر اور سوات میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ادھر افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق زلزلے سے جھٹکے افغانستان کے کئی شہروں میں محسوس کیے گئے ہیں تاہم نقصانات کے بارے میں معلومات نہیں ملیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا جبکہ اسکی گہرائی 211 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے