کوئٹہ میں پاکستانی فوج کی گاڑی پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

420

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج کوئٹہ میں قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو مقناطیسی بم حملے میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہاکہ کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ کلی ابراہیم زئی میں بی ایل اے کے سرمچاروں نے دشمن فوج کے چوکیوں کو کھانا پہنچانے والی گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین اہلکاروں میں سے دو موقع پر ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔