پنجگور میں پاکستانی فوج کی گاڑی پر بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

392

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے سرمچاروں نے آج پنجگور میں قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جس میں دو دشمن اہلکار ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ مکوئی ڈن، سورآپ کے مقام پر بی ایل اے کے سرمچاروں نے دھماکہ خیزمواد نصب کرکے قابض فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ دھماکے کی زد میں آنے سے دو دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور کم از کم چار زخمی ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔