ٹارگٹڈ آپریشن میں دس مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

1210

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ فتح اسکواڈ نے کوئٹہ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ یہ کارروائی بی ایل اے کے خصوصی دستے فتح اسکواڈ نے خفیہ اطلاعات پر کوئٹہ کے نواحی علاقے زرغون سے متصل شعبان کے علاقے میں کامیابی کے ساتھ سرانجام دی۔

انہوں نے کہاکہ بی ایل اے انٹیلی جنس ونگ نے اطلاعات فراہم کی تھیں کہ شعبان کے علاقے میں چند مشتبہ افراد مشکوک نقل و حرکت کررہے ہیں، جس پر بی ایل اے کی فتح اسکواڈ نے مذکورہ علاقے میں فوری کاروائی کرتے ہوئے دس مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔

جیئند بلوچ نے کہاکہ مذکورہ افراد سے تفتیش جاری ہے۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ملزمان کو بلوچ قومی عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں ثبوت و شواہد کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا۔ فیصلے سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا تاکہ ملزمان کے لواحقین پیش رفت سے آگاہ رہ سکیں۔