ضلع کیچ : تمپ میں گلوکار منہاج مختار کے گھر پر فورسزکا حملہ ، اہلخانہ پر تشدد

262

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ کونشکلات میں پاکستانی فورسز نے گذشتہ شب بلوچی گلوکار استاد منہاج مختار کے گھر پر چھاپہ مار کر خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے گذشتہ شب ساڑھے ایک بجے گھر پر چھاپہ مارکر گھر میں توڑ پھوڑ کی اور استاد منہاج مختار کے والد سمیت گھر والوں کو زدو کوب کیا۔

معمول کے مطابق فورسز نے گھر میں لوٹ مار کی ۔ قیمتی اشیا، موبائل فونزسمیت بکریاں بھی گاڑی میں ڈال کر لے گئے

واضع رہے کہ استاد منہاج مختار ایک انقلابی گلوکار ہیں اور اس کے کئی البم ریلیز ہوچکے ہیں ۔

اپنی انقلابی گیتوں کی وجہ سے وہ ہمیشہ سے ریاست کے زیر عتاب ہیں ۔اس کی فیملی کو مکمل ہراس کا سامنا ہے ، متعدد بار اس کے گھر پرفائرنگ ،چھاپہ اور و لوٹ مارکی کارروائیوں سمیت انہیں نذر آتش بھی کیاگیا تھا۔