جمی ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر بن گئے

177

مسٹر بیسٹ نے یوٹیوب ویڈیو شیئرنگ کمپنی کے سب سے زیادہ سبسکرائب کردہ چینل کے طور پر بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز کو پیچھے چھوڑ دیا-

امریکی نوجوان جمی ڈونلڈسن جو یوٹیوب پر مسٹر بیسٹ کے نام سے مشہور ہے، نے ہندوستانی میوزک اور فلم پروڈکشن کمپنی ٹی سیریز کو پیچھے چھوڑ کر یوٹیوب پر 268 ملین کے ساتھ سب سے زیادہ سبسکرائب کیا جانے والا چینل بن کر ایک تاریخی سنگ میل حاصل کر لیا ہے۔

اس سے قبل ہندوستانی کمپنی ٹی سیریز 266 ملین فالورز کے ساتھ دنیا کا سب سے زیادہ فالورز والے انڈین کمپنی تھیں تاہم جمی ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ نے ڈیڑھ سال قبل ہی ٹی سیریز کمپنی کو ہرانے اور سب سے بڑے یوٹیوبر بننے کا وعدہ کیا گیا تھا جو ایک آج پورا ہوا-

ٹی سیریز کو 15 اپریل کو ہی اپنا مقام کھو جانے کے خطرے کا احساس ہوا، جب کمپنی نے اپنے فالوورز کو متحد ہونے اور تاریخ تخلیق کرنے” کی تاکید کرتے ہوئے ایک ریلینگ ویڈیو جاری کی۔ جواب میں، مسٹر بیسٹ نے ایک جارحانہ موقف اپنایا، اور سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ناظرین پر زور دیا کہ وہ ٹی سیریز کے بجائے اس کے چینل کو سبسکرائب کریں۔

یہ تاریخی کامیابی یوٹیوب کے منظر نامے میں ایک غالب قوت کے طور پر مسٹر بیسٹ کی پوزیشن کو مستحکم کرتی ہے اور ڈیجیٹل میڈیا کی تشکیل میں انفرادی تخلیق کاروں کی طاقت کو نمایاں کرتی ہے۔