تربت: دستی بم حملے میں ایک دشمن اہلکار ہلاک کیا ۔ بی ایل ایف

250

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے مرکزی شہر تربت میں قابض فوج کے چوکی پر دستی بم سے حملہ کیاہے۔

ترجمان نے کہا کہ سات جون 2024 کی رات نو بجے سرمچاروں نے تربت شہر کے سنگانی سر سائن بورڈ کے مقام پر قائم دشمن پاکستانی فوج کے چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا ہے۔ دستی بم چوکی کے اندر جا گرا جس سے چوکی میں موجود دشمن کا ایک اہلکار ہلاک ایک زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد شکست خوردہ دشمن فوج نے عام آبادی پر فائرینگ کی ہے جس سے ایک دکاندار زخمی ہوا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچ سرزمین کی مکمل آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔