بلوچستان: شدید بارشوں سے ندی نالوں میں تغیانی، متعدد مکانات منہدم، دو افراد جانبحق

164

‎بارکھان اور سوئی میں طوفانی بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی سے متعدد مکانات منہدم ہوگئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق بارکھان یونین کونسل تکھڑا میں تیز ہواں اور موسلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی زرعی زمین زیرآب آگئے جہاں مقامیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے-

دوسری جانب بارشوں کے باعث علاقے میں گرمی کی شدت میں واضح کمی ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں نے موسم خوشگوار کردیا، محکمہ موسمیات کے مطابق بارکھان کے بیشتر علاقوں میں مزید بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی-

دوسری جانب سوئی میں تیز بارشیں جاری ہیں، طوفانی بارش کے باعث چھت اور دیواریں گرنے سے دو افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، جبکہ ان واقعات میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں-

مقامی انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں زیادہ تر تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جنھیں طبعی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے-