چمن شہر میں حالات کشیدہ، فورسز تشدد کے خلاف شہر میں ہڑتال

177

‎چمن میں صورتحال تاحال کشیدہ، شہر بھر میں مکمل ہڑتال، ڈی سی کمپلیکس سمیت تمام سرکاری دفاتر مکمل بند ہیں-

سرحدی شہرچمن میں تیسرے روز بھی مکمل ہڑتال ہے دوسری جانب ڈی سی کمپلیکس سمیت تمام سرکاری دفاتر مکمل بند ہیں، کوئٹہ چمن شاہراہ سمیت شہر میں بینک اور نجی دفاتر بھی بند ہیں،

گذشتہ روز کے پرتشدد واقعات کے بعد شہر میں صورتحال تاحال کشیدہ ہے، آج صبح بھی بعض مقامات پر معمولی نوعیت کے تصادم ہوئے تاہم کوئی بڑا واقعہ نہیں ہوا، چمن دھرنا اور ڈی سی آفس کے باہر عوام کی بڑی تعداد آج بھی موجود اور دھرنے جاری ہے-

دھرنے میں موجود شرکا کا کہنا تھا کہ اڑتالیس گھٹنوں سے زائد وقت گزرنے کے بعد بھی چمن سے گرفتار دھرنے کی قیادت کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر اور دیگر ضلعی آفیسران آج تیسرے روز بھی دفاتر میں موجود نہیں ہیں اور نہ ہی صوبائی یا مرکزئی حکومت کیجانب سے ابھی تک مظاہرین سے مذاکرات کیلئے کوئی کوشش کی گئی ہے۔