گوادر: خار دار تاروں کے ذمہ دار نیشنل پارٹی اور ن لیگ ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان

271

جمعیت علما اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ( ایکس ) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جب نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ن نے مری میں اپنی مخلوط حکومت ترتیب دی ہم نے جان بلیدی کو فون کر کے کہا کہ گوادر سنگھار میں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کو آباد کریں ، لیکن انہوں نے سیکرٹریٹ کو فوج کے حوالے کیا ، اگر موسم سرما میں وزیر اعلیٰ وہاں دفتر لگاتے ایسا نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا ہےکہ ہم نے انہی خدشات کے پیش نظر گوادر کو بلوچستان کا winter Port Singapore کیا ، اس کے ساتھ capital notify Authority کو فارغ کر کے GoB نے بتدریج بندرگاہ کو خریدنے کی منصوبہ بندی کی لیکن یہ خاردار تار کا سہرا ان کے سر جنہوں نے مری میں حکومت ترتیب دی تھی ۔