کیچ: مواصلاتی ٹاور نذر آتش

266
فائل فوٹو:

ضلع کیچ میں نامعلوم افراد نے مواصلاتی کمپنی کے ٹاور کو نذر آتش کرکے تباہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے کولواہ شوران میں گذشتہ رات مسلح افراد نے یوفون کمپنی کے ٹاور کے مشینری کو نذرآتش کردیا۔

واقعے کے باعث علاقے میں مواصلاتی نظام کو بندش کا سامنا ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متعدد مواصلاتی ٹاوروں کو تباہ کرچکے ہیں۔