کولواہ و پنجگور حملوں میں دشمن فوج کے پانچ اہلکار ہلاک کیے۔ بی ایل ایف

308

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے کولواہ میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے پر گھات لگاکر حملہ کیا، حملے میں دشمن کے پانچ اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدھ کے روز دن کے ساڑھے ایک بجے کے قریب سرمچاروں نے مراستان کولواہ میں گھات لگاکر دشمن فوج کے چار گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کیا، شدید حملے میں دشمن فوج کے پانچ اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ متعد زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ قابض پاکستانی فوج کا یہ قافلہ بلور میں قائم اپنے کیمپ سے نقل مکانی کرکے تربت جا رہا تھا کہ سرمچاروں نے شدید حملہ کیا، حملے میں دشمن فوج کے گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور حملے میں کل رات آٹھ بجے سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے چتکان قلم چوک میں قائم قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا ہے۔ دستی بم چوکی کے اندر گرنے سے دشمن کے دو اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے۔بلوچ سرزمین کی مکمل آزادی تک سرمچاروں کے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔