کوئٹہ: سی ٹی ڈی کا مبینہ مقابلے میں چار افراد کو مارنے کا دعویٰ

672

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں سی ٹی ڈی نے ایک مبینہ مقابلے میں چار افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سبی روڈ پر موٹر سائیکل سوار 4 افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ دیگر کلی زرین کی ایک عمارت میں چھپ گئے، جبکہ سی ٹی ڈی ٹیم کی کاروائی میں دیگر تینوں افراد بھی مارے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ان کے قبضے سے اسلحہ، گرینڈ اور موٹر سائکل قبضے میں لے لی گئی۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں اس سے قبل بھی سی ٹی ڈی اسی نوعیت کے مقابلوں کا دعویٰ کرتا آرہا ہے تاہم سی ٹی ڈی کے ماضی میں متعدد دعوے جعلی مقابلے ثابت ہوئے ہیں جہاں پہلے سے لاپتہ افراد مارے گئے ہیں۔