کوئٹہ، تربت: فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت تین افراد ہلاک، ایک زخمی

221

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت ضلع کیچ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے ۔

فائرنگ کاپہلا واقعہ سریاب روڈ پر پیش آیا جس میں نامعلوم افرادنے ایک نوجوان کوقتل کیا جبکہ دوسرا واقعہ مشرقی بائی پاس پر پیش آیا جس میں ایک خاتون کو فائرنگ کرکےقتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

دریں اثنا ضلع کیچ کے تحصیل تمپ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا ۔

پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مراد ولد اصغر علی سکنہ تمپ کو قتل کردیا۔

مقتول کو جسم کے مختلف حصوں پر چھ گولیاں لگی ہیں تاہم واقعہ کے محرکات معلوم نہ ہوسکے۔

وہاں تحصیل بلیدہ کے علاقے میناز میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ماسٹر عبدالغی ولد فتح محمد سکنہ پروم شدید زحمی ہوگئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔