کراچی: یوسف نسکندی اور بیگ محمد بیگل کی یاد میں تقریب کا انعقاد

100

لیاری لٹریری فورم کی جانب سے بلوچ دانشور سیاسی رہشون واجہ یوسف نسکندی اور بلوچ ادیب بیگ محمد بیگل کی یاد میں بلوچ اتحاد کے دفتر میں ایک یادگاری نشست کا اہتمام کیا گیا، رحیم ظفر اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔

تقریب سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے ڈپٹی آرگنائزر عبدالوہاب بلوچ ، لالہ فقیر محمد بلوچ ، رمضان بلوچ ، عابد بروہی ، اصغر علی آزگ، اے آر داد نے اظہار خیال کرتے ہوئے مرحومین کی بلوچ قوم کے لئے خدمات اور جدوجھد کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ لیاری لٹریری فورم بلوچ قوم کے ہیروز کی لازوال خدمات اور جدوجہد کو نئی نسل سے آگاہی دینے کے لیے یادگاری نشستوں کا اہتمام جاری رکھیں گے۔

تقریب میں سیاسی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد بھی شریک تھے۔