چمن میں پاکستانی فورسز ایف سی کی جانب سے حکومت کی سرحدی پالیسی کے خلاف مظاہر کرنے والے ‘لغڑیوں’ پر فورسز کی فائرنگ سے دو افراد جانبحق
تفصیلات کے مطابق افغان کے سرحد سے منسلک بلوچستان کے علاقے چمن میں لغڑیوں نے حکومت کی جانب سے باڈری کاروبار پر پابندیوں اور نا مناسب سیکورٹی و انتظامات کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا چاہا جہاں انہوں نے ایف سی قلعے کے سامنے ٹائر جلاکر احتجاج کیا-
چمن مظاہروں میں درجنوں افراد شریک تھیں جہاں بعد ازاں پاکستانی فرنٹیئر کروپ نے مظاہرین کو منتشر کرنے اور ایف سی قلعہ کے سامنے سڑک کو کھولنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا-
اس دؤران اطلاعات کے مطابق مظاہرین اور سیکورٹی فورسز میں مبینہ جھڑپیں ہوئے جہاں پاکستانی فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ کھول دی جس سے دو مظاہرین جانبحق اور دس کے قریب مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں-
زخمیوں اور جانبحق افراد کو فوری طور پر اسپتال لایا گیا ہے جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے-
واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے جبکہ علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے-