چاغی: پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے نوجوان جانبحق

300

گولڈ سمتڈ لائن پر پاکستانی فورسز کے فائرنگ سے نوجوان جانبحق ہوگیا-

نوجوان کی شناخت طہٰ شاہ نوازئی ولد رحیم کے نام سے ہوئی ہوئی جو مغربی بلوچستان کے شہر خاش کا رہائشی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے براہِ راست بلوچ نوجوان کی سر پر گولی ماری جس سے وہ موقع پر جانبحق ہوگیا۔

واقعے پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاغی میں ایف سی کے فائرنگ سے ایک سترہ سالہ نوجوان طہٰ زابدزئی شہید ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں عوام کو روزگار کرنے کے حقوق بھی حاصل نہیں ہیں، اور اس درندگی کے خلاف بولنے والوں کو ریاستی جبر کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

یاد رہے کہ دو سال قبل چاغی میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے ایک ڈرائیور کے جانبحق ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے تھے اور ایف سی چیک پوسٹ کو بھی آگ لگا دی گئی تھی جبکہ ایف سی کی مظاہرین پر فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے تھے –