وڈھ: دباؤ میں مبتلا نوجوان نے خودکشی کرلی

312

خضدار کے تحصیل وڈھ میں ذہنی دباؤ کے شکار نوجوان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت نزیر احمد ولد خلیل احمد برھمزئی کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نزیر احمد پاکستانی فورسز کی جانب سے مسلسل ہراسانی کا شکار تھا، ذہنی دباؤ کو برداشت نہ کر سکنے کی وجہ سے اس نے اپنی جان لے لی۔

ذرائع کا کہنا ہیکہ مذکورہ نوجوان بلوچ یکجہتی کمیٹی کے بلوچ نسل کشی کے خلاف مظاہرے میں شرکت کی پاداش میں فورسز کی طرف سے نزید احمد کو مسلسل ہراساں کیا جارہا تھا۔جسکے بعد ان پر شدید دباؤ تھا جوکہ انکے جان سے گزرنے کی موجب بن گئی۔