دکی میں پاکستانی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

273

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ شب دکی میں قابض پاکستانی فوج کی تشکیل کردہ نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا جن کے نتیجے میں چھ کارندے زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہاکہ سرمچاروں نے پہلا حملہ اس وقت کیا جب یہ فوج کے کارندے موٹر سائیکل پر گشت کررہے تھے، اس حملے میں ڈیتھ اسکواڈ کے تین کارندے زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہاکہ دریں اثناء سرمچاروں کے دوسرے دستے نے اسی علاقے میں ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کے ٹھکانے پر گرنیڈ لانچر سے گولے داغے جس کے نتیجے میں تین مزید کارندے زخمی ہوگئے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ بلوچ وسائل کی لوٹ مار میں ملوث افراد اور ان کی معاونت کرنے والوں کیخلاف ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔