تمپ و زامران میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

354

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے تمپ میں پاکستانی فوج اور زامران میں جاسوس کیمروں کو حملوں میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب تمپ کے علاقے آسیاباد میں قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغ کر نشانہ بنایا، حملے میں دشمن فوج کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہاکہ دریں اثناء ایک اور کارروائی میں گذشتہ شب بی ایل اے کے سرمچاروں نے زامران میں ساہ دیم کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کی جانب سے نصب کیئے گئے کیمرے اور اس سے منسلک دیگر برقی آلات کو تباہ کردیا۔

آخر میں کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد بلوچ وطن کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔