نیدرلینڈز چیپٹر کابینہ کی مدت اختتام پذیر ہونے پر کابینہ تحلیل کرکے پانچ رکنی آرگنائزنگ باڈی تشکیل دی گئی ہے جو آئندے تین مہینوں میں چیپٹر میں ازسرنو یونٹ سازی، چیپٹر کونسل کے لیے کونسلروں کا انتخاب کرکے نئی چیپٹر کابینہ کے لیے انتخابات کرائے گی۔
سیکریٹری جنرل دلمراد بلوچ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بلوچ نیشنل موومنٹ کے ڈائسپورا میں نیدرلینڈز ایک اہم چیپٹر ہے جس نے یورپ میں پارٹی فعالیت، اور پارٹی پروگرام کے لیے نہایت اہم خدمات سرانجام دیے ہیں۔
انہوں نے کہا موجودہ چیپٹر کابینہ نے ناکوعبدالواحد بلوچ کی صدارت میں اپنے مدت کے دوران مختلف سرگرمیوں کے ذریعے نہایت تندہی سے بلوچ قومی کاز کے لیے پارٹی پروگرام آگے بڑھایا۔
پانچ رکنی آرگنائزنگ کمیٹی کے لیےمہیم بلوچ آرگنائزر، کیا بلوچ ڈپٹی آرگنائزر جبکہ بہار بلوچ، کہوربلوچ اور اسلام مراد بلوچ آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر منتخب کیے گئے ہیں۔