بلوچستان جبری گمشدگیاں: ایک بازیاب، مزید تین جبری لاپتہ

143

بلوچستان سے پاکستانی فورسز نے تین افراد کو جبری لاپتہ کردیا جبکہ ایک شخص بازیاب ہوگیا۔

گذشتہ ماہ 18 اپریل کو بلوچستان کے ضلع کیچ سے گھر پر چھاپے کے دؤران حراست بعد ازاں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے عزیر ولد شمبے آج بازیاب ہوگئے-

عزیر ولد شمبے کی بازیابی کی تصدیق انکے قریبی ذرائع نے کردی ہے-

ادھر بلوچستان نیشنل مومنٹ کے انسانی حقوق کے ادارےپانک کے مطابق پاکستانی فورسز نے آج صبح ایک کاروائی کے دؤران تین نوجوانوں کو حراست بعد اپنے ہمراہ لے گئے ہیں جس کے بعد تینوں نوجوانوں کے اہلخانہ انکی خیریت اور ٹھکانے کے بارے میں بے خبر ہیں-

پانک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پانک پاکستانی فورسز کے ہاتھوں محسن عبدالصمد، عادل عبدالصمد اور سہیل بلوچ کی بلوچستان کے علاقے پل آباد میں جبری گمشدگی کی شدید مذمت کرتی ہے یہ گھناؤنا فعل انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہم پاکستانی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر لاپتہ تینوں نوجوانوں کو منظرعام پر لائے اور ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرائیں، شہریوں کو بار بار نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے، اور ہم پاکستانی حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ جبری گمشدگیوں کا خاتمہ کرکے شہری حقوق کے احترام اور تحفظ کی اپنی ذمہ داریوں کو برقرار رکھے۔