آواران: پاکستانی فوج کے ہاتھوں دو افراد لاپتہ

271

بلوچستان کے ضلع آواران سے پاکستانی فوج نے دو نوجوانوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی شناخت مسلم رشید اور شاہنواز کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پانک کے مطابق سندوم گیشکور کے رہائشی مسلم رشید اور شاہ نواز کو پاکستانی فورسز نے گیشکور آواران کے علاقے سندوم میں جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔

انہوں نے فوری طور پر ان کی بحفاظت رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا غیر انسانی سلسلہ بند ہونا چاہیے۔