کیچ: فائرنگ سے ایک بھائی ہلاک، ایک زخمی

243

بلوچستان کے ضلع کیچ میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ تمپ نذر آباد میں پیش آیا ہے۔ فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی شناخت رشید ولد دلشاد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کا بھائی مجید ولد دلشاد زخمی ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تمپ کے علاقہ نظر آباد میں زمینی تنازعہ پر شریف ولد مصطفی نے فائرنگ کرکے رشید ولد دلشاد کو ہلاک اور ان کے بھائی مجید ولد دلشاد کو زخمی کردیا۔

واقعہ کے بعد شریف موقع واردات سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لیے پولیس کارروائی کررہی ہے۔