بلوچ نیشنل موومنٹ کے جاری کردہ بیان کے مطابق پارٹی کی طرف سے بلوچ قومی تحریک آزادی کے پرچار کرنے اور پاکستانی ریاست کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لیے برطانیہ کے تاریخی شہر کیمبرج میں مہم چلائی گئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بی این ایم کے کارکنان نے اپنے مقصد کے بارے میں حمایت حاصل کرنے کے لیے طلباء ، شہریوں اور مقامی حکام کے ساتھ روابط قائم کیے اور عالمی براردی پر زور دیا کہ وہ بلوچ قوم کے ساتھ ہونے والی نا اںصافیوں کا نوٹس لیں۔
لندن، لیڈز، نیو کیسل اور مانچسٹر جیسے بڑے شہروں میں پچھلی مہموں کے کامیابی سے انعقاد کے بعد بی این ایم نے اپنی مہم کیمبرج تک توسیع دی تاکہ عالمی سطح پر بلوچ قوم کی آواز کو بلند کی جاسکے۔
مہم کے بارے میں بات کرتے ہوئے، بلوچ نیشنل موومنٹ کے نمائندگان نے پاکستانی ریاست کی طرف سے بلوچ قوم کے خلاف کی جانے والی منظم انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے سدباب کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔
انھوں نے کہا بلوچ قوم کے حقوق اور آزادیوں کی وکالت کے لیے بین الاقوامی یکجہتی اور حمایت ضروری ہے۔