کولپور: پاکستانی فورسز کی گاڑی پر دھماکہ

481

بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے کولپور میں پاکستانی فورسز کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے بم دھماکے میں نشانہ بنایا ہے۔

فورسز کی گاڑی پر دھماکہ کولپور میں مروْ کے مقام پر اس وقت ہوا جب گاڑی چیک پوسٹ کی جانب جارہی تھی۔

دھماکے کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔