کولواہ میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

399

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے کولواہ میں قابض پاکستانی فوج کو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا، ان حملوں میں ایک دشمن اہلکار ہلاک جبکہ ایک سرویلنس ڈرون تباہ ہوگیا۔

انہوں نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج صبح کولواہ کے علاقے مرستان میں گھات لگاکر قابض پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو اس وقت نشانہ بنایا، جب وہ مذکورہ علاقے میں پیش قدمی کررہی تھی، دشمن فوج کی ایک بکتر بند گاڑی حملے کی زد میں آئی جس کو سرمچاروں نے راکٹ، اسنائپر و دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہاکہ اس دوران دشمن فوج نے سرویلنس ڈرون کا استعمال کیا، جس کو سرمچاروں نے نشانہ بناکر تباہ کردیا۔

مزید کہاکہ دریں اثناء سرمچاروں کے ایک اور دستے نے مذکورہ مقام پر قائم دشمن فوج کے ایک چوکی پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا۔

آخر میں کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔