کوئٹہ: پولیس تھانے پر دستی بم حملہ

481

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے پولیس تھانے کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

پولیس تھانے کو کوئٹہ کے علاقے سریاب میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حملے میں تھانے میں موجود عملہ محفوظ رہے تاہم تھانے کے قریب موجود ایک شخص معمولی زخمی ہوا ہے

حملے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔