کوئٹہ: پاکستانی فورسز کے چھاپوں کیخلاف تاجر برادری سراپا احتجاج، دکانیں بند کردیں

446

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں تاجر برادری نے احتجاجی مظاہروں کے ساتھ دکانیں بند کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق تاجر برادری نے احتجاج پاکستانی فورسز ایف سی اور کسٹم کے چھاپوں کے خلاف شروع کیا اور دکانیں بند کریں، تاجروں نے مطالبہ کیا کہ جلد سیکورٹی فورسز دکانوں پر چھاپوں کی کارروائیاں بند کریں اور امن و امان کے ساتھ کاروبار کرنے دیں۔

انہوں بے کہاکہ ہم قانونی طریقے سے تجارت کررہے ہیں جبکہ فورسز کی غیر قانونی چھاپے ہمارے معاشی قتل کا مترادف ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ فورسز ہمارے سامان ضبط کرتے ہیں جو کسی صورت ہمیں قبول نہیں ہے ۔