کوئٹہ خاتون کا سسرالیوں کے ہاتھوں قتل کا واقعہ، اہلخانہ کا احتجاج

316

‎حمیرہ بی بی قتل کیس کوئٹہ میں لواحقین کا احتجاج، سسرالیوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ-

بلوچستان کے ضلع ڈھاڈر میں مبینہ طور پر شوہر اور سسرالیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی حمیرہ بی بی کے اہلخانہ نے کوئٹہ کے ہاکی گراؤنڈ چوک پر احتجاج کیا، احتجاج کے باعث ترین ہسپتال کے قریب ٹریفک کا نظام متاثر ہو گیا جس سے مسافروں کو اپنی منزل پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ معصوم بی بی حمیرہ کو ناحق قتل کیا گیا، ایس پی کچھی ملزمان کی بیٹھک سے ہو کر آتا ہے مگر انہیں گرفتار نہیں کرتا، ایڈووکیٹ نے حکومت ، وزیر اعلیٰ اور چیف جسٹس بلوچستان سے جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا-

ان کا مزید کہنا تھا کہ جس ایس ایچ او نے ایف آئی آر درج کی اس ایس ایچ کو کی پہلے تو ٹرانسفر کی گئی اور بعد میں اسے عہدے سے معطل کر دیا کیا ملزمان اتنے ہی با اثر ہیں کہ انہیں گرفتار نہیں کیا جا رہا ان کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کو تیار ہی نہیں ہم یہاں فاتحہ پر بیٹھے ہیں اور وہ وہاں سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی آئی جی نصیر آباد اور ایس ایس پی کچھی کو معطل کرنے کے ساتھ ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور خاتون کے قتل میں ملوث تمام کرداروں کو انصاف کے کھٹہرے میں لاکر کھڑا کیا جائے۔