ڈیرہ بگٹی: پاکستانی فورسز مقامی کسانوں کا اناج لوٹ رہے ہیں ۔ بی آر پی

795

بلوچ ریپلکن پارٹی نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج مسلسل تیسرے روز بھی ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقوں کوڑدان، حبیب راہی، سور اور لینڈی سمیت قریبی علاقوں میں آپریشن کررہی ہے اور مقامی کسانوں کا اناج لوٹ رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مقامی کسانوں کے سال بھر کے سخت محنت اور اپنے بچوں کیلئے جمع اناج کو پاکستانی فوج بے دردی سے لوٹ رہی ہے ۔

مقامی لوگوں نے آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین دنوں سے فورسز کی بڑی تعداد علاقے میں موجود ہے اور فورسز کی گاڑیوں میں اناج کو بھر کے کیمپ لے جایا جارہا ہے ۔