نصیر آباد اور مستونگ میں فورسز پر حملے

328

بلوچستان کے ضلع مستونگ اور نصیر آباد میں پاکستانی فوج اور پولیس کو حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ شہر میں میجر چوک کے قریب پاکستانی فورسز کو دستی بم حملےمیں نشانہ بنایا گیا ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئی، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

دوسری جانب نصیر آباد سے اطلاعات ہیں کہ ایس ایچ او کی گشت پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔ پولیس کے جوابی فائرنگ کرنے پر رات کے تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔