قلات: گراؤنڈ میں دیوار گرنے سے 9 کھلاڑی زخمی

203

قلآر مغلزئی جہاز گراوئنڈ میں بلاک کی دیوار گرنے سے 9 کھلاڑی زخمی، ہسپتال منتقل، تین شدید زخمی کھلاڑیوں کو تشویشناک حالت میں مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قلات مغلزئی کے مقام پر بلاک سے بننے والی دکانوں کی دیوار تیز ہواؤں کے باعث گرنے سے شہید طارق کرکٹ کلب قلات اور ٹورنامنٹ کمیٹی کے کھلاڑی شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال پنچادیا گیا ہسپتال انتظامیہ کو اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ایم ایس ڈاکٹر نصراللہ لانگو اپنے ٹیم کے ہمراہ ایمرجنسی پہنچ گئے جہاں پر زخمی کھلاڑیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی زخمیوں میں شدید زخمیوں کو طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔

اس موقع پر ہسپتال میں پولیس انتظامیہ ٹیم جن میں ایس ایچ او حبیب بابئی ایڈیشنل ایس ایچ او میر نذیر احمد عمرانی اور قلات کے کرکٹ اور فٹبال کھلاڑیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی۔