قلات: ڈاکوؤں اور لیویز کے درمیان فائرنگ، راہگیر جاں بحق

234

قلات کے نواحی علاقے مہلبی میں مبینہ ڈاکوؤں اور لیویز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلک جبکہ لیویز اہلکار سمیت دو اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوگئے۔

آخری اطلاعات تک فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

شدید زخمی لیویز اہلکار طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

حکام کے مطابق مہلبی کے مقام پر ڈاکو چرواہے سے ریوڑ چھین کر لے جارہے تھے۔ اطلاع ملنے پر لیویز اور مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے، جہاں پر ڈاکوﺅں اور مقامی افراد و فورسز کے درمیان فائرنگ سے راہگیر جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت داﺅد محمد حسنی کے نام سے ہوئی، جبکہ لیویز اہلکار ذوالفقار عمرانی اور دو اے ٹی ایف اہلکار سرفراز احمد اور احمد خان زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

آخری اطلاعات تک ڈاکوﺅں اور لیویز و اے ٹی ایف اہلکاروں کے درمیان پہاڑوں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔