غزہ میں اسرائیل کا فضائی حملہ، حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹے، 3 پوتے ہلاک

207

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹے اور تین پوتے بدھ کو غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے۔

حماس چیف اسماعیل ہنیہ نے عرب میڈیا سے گفتگو کے دوران اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انکے بیٹے بیت المقدس کی آزادی کی جنگ کی راہ میں شہید ہوگئے۔

اسماعیل ہنیہ نے دوران انٹرویو مزید کہا کہ مجرم صفت دشمن انتقام اور قتل پر اتر آیا ہے اور کسی معیار اور اقدار سے عاری ہے۔

اس حوالے سے اسماعیل ہنیہ کے رشتہ داروں اور حماس کے آفیشلز نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ انتقام اور قتل کے جذبے کے مطابق اقدامات کر رہا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ حملے اس دوران ہوئے جب بین الاقوامی ثالثین جنگ بندی کا معاہدہ کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسماعیل ہنیہ نے دوران انٹریو مزید کہاکہ مجرم صفت دشمن فوری طور پر تو یہ نہیں پتہ چلا کہ ان حملوں کا ان مذاکرات پر کیا اثر پڑے گا۔ اس حوالے سے اسرائیلی فوج کی جانب سے بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔