شاپک: جبری گمشدگیوں کیخلاف دھرنے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش، مظاہرین پر گاڑیاں چڑھا دی گئی

276

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے شاپک سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے نعیم رحمت بلوچ کی بازیابی کے لئے جاری دھرنے پر نامعلوم افراد نے دھاوا بول دیا، مظاہرین کو دھرنا ختم کرنے کی دھمکی دی-

مظاہرین گذشتہ چار سے شاپک کے مقام پر سی پیک روٹ بند کرکے دھرنا دئے ہوئے ہیں-

مظاہرین کے مطابق آج بھی ہمارا احتجاج جاری تھا اس سے قبل انتظامیہ کے بار بار جھوٹے دعوؤں کو ہم نے رد کرکے اپنا احتجاج جاری رکھا ہوا ہے البتہ اب سرکاری حمایت یافتہ مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے ممبران کو بھیجا گیا جنھوں نے دھرنے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش-

مظاہرین نے مزید کہا ہے کہ اگر ہمیں کچھ ہوجاتا ہے تو اسکا ذمہ دار انتظامیہ ہوگی اور ہمارا دھرنا نعیم رحمت کی منظرعام پر آنے تک جاری رہیگی-