سردار اختر مینگل کا کارکنوں کے ہمراہ ڈی سی آفس خضدار کے سامنے دھرنا جاری

382

خضدار کے تحصیل وڈھ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندلی کیخلاف بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے ڈی سی آفس خضدار کے سامنے دھرنا دیدیا۔

ڈپٹی کمشنر آفس خضدار کے سامنے بلوچستان نیشنل پارٹی و دیگر کی ڈپٹی کمشنر خضدار کیخلاف شدید نعرہ بازی، سردار اختر مینگل کی موجودگی میں دھرنا جاری ہے۔

سردار اختر مینگل کا متعدد انتخابی عملے پر اعتراضات اٹھاد یئے، انہوں نے کہاکہ پیرائزڈنگ آفیسرز مخالف امیدوار کے حمایتی ہیں،تبدیل کردیا جائے ۔

جبکہ دھرنے کے علاوہ بی این پی کی جانب سے خضدار اور وڈھ میں مختلف مقامات پر شاہراہ بھی بند کردیا گیا ہے جبکہ خواتین بھی دھرنے میں شامل ہیں ۔