دیوان کمپنی کے استحصال کے خلاف عوامی مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں۔ بلوچ راج

237

‎بلوچ راج کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں دیوان کمپنی کے استحصالی رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آفی بند زین کے مکینوں کے تمام مطالبات جائز اور آئینی ہیں۔ دیوان کمپنی نے گزشتہ کچھ عرصے سے مقامی لوگوں کو پانی جیسے بنیادی حق سے محروم کرنے کی کوششیں کی اور ان کے تمام مطالبات ماننے سے انکار کیا جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

‎ترجمان نے مزید کہا کہ آفی بند زین کے مقامی لوگوں کی تمام مطالبات تسلیم کیے جائیں اور انھیں تمام مالکانہ حقوق دئے جائیں۔ زین کے رہائشی اس وقت تعلیم, صحت, صاف پانی و دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ جن کو دینا حکومت کیساتھ آئینی طور پر اُن علاقوں میں موجود معدنی وسائل نکالنے والی کمپنی کی ذمہ داری بھی بنتی ہے اور یہاں کے تمام وسائل پر آئینی حق بلوچ قوم کا ہے۔

‎ترجمان نے آخر میں کہا کہ بلوچ راج اس عوامی مزاحمت کی حمایت کرتی ہے اور عوامی نمائندوں و بلوچ قوم سے اپیل کرتی ہے کہ آفی بند زین کے لوگوں کے لیے آواز بلند کریں۔