جمعیت علماء اسلام پشین جلسہ: انتظامیہ نے تھریٹ الرٹ جاری کردی

217

جمعیت علماءاسلام کے جلسے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ پشین نے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا ہے-

تفصیلات کے مطابق 20 اپریل کو مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں جلسہ ہونا ہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشین کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تھریٹ الرٹ موصول ہوا ہے کہ نامعلوم افراد جے یو آئی کے جلسے کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں-

پشین انتظامیہ کے مطابق تھریٹ الرٹ سے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کو آگاہ کرچکے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ جے یو آئی قیادت امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھ کر جلسہ ملتوی کریں، تاہم جمیعت کی جانب سے جلسہ ملتوی کرنے کی تفصیل تاحال سامنے نہیں آسکی ہے-

واضح رہے کہ بلوچستان میں اس سے قبل بھی جمیعت علماء اسلام کے رہنماؤں بشمول فضل الرحمان اور حافظ حمد اللہ کو حملوں میں نشانہ بنایا جاچکا ہے۔ ان حملوں میں چند کی ذمہ داری کالعدم مذہبی انتہا پسند تنظیم داعش خراساں نے قبول کی ہے-

چمن انتظامیہ کی جانب سے جمیعت علماء اسلام کے پشین ہونے والے جلسے پر تھریٹ الرٹ کے بعد کوئی جواب سامنے نہیں آسکا ہے-