تیرتیج حملے میں دشمن فوج کے پانچ اہلکار ہلاک کیے۔ بی ایل ایف

379

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے تیرتج میں پاکستانی فوج کی کیمپ اور چوکی پر اسنائپر، راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے فورسز کے پانچ اہلکار ہلاک و متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدھ کی رات11 بجے سرمچاروں نے آواران کے علاقے تیرتیج میں جک کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کی کیمپ اور چوکی پر دو اطراف سے اسنائپر، راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ یہ حملہ تیس منٹ تک جاری رہا، جس سے دشمن پاکستانی فوج کے پانچ اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے ہیں۔ اس حملے میں دشمن کو پسپا کر کے اسکے متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں کی بہترین جنگی حکمت عملی کے تحت قابض دشمن فوج پے در پے حملوں سے نیست و نابود ہو چکی ہے اور نفسیاتی شکست سے دوچار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ قبول کرتی ہے۔بلوچ سرزمین کی آزادی تک قابض پر حملے جاری رہیں گے۔