تربت: کمانچر بلوچ کی یاد میں شمع بردار ریلی

138

بلوچستان کے معروف فوٹو گرافر کمانچر بلوچ کی یاد میں اتوار کی شام تربت میں ایک شمع بردار ریلی نکالی گئی جس میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔ ریلی کے شرکا نے شھید فدا چوک پر کمانچر بلوچ کی تصاویر کے سامنے شعیں روشن کرکے پھول چڑھائے اور اسے خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر واجہ بجار بلوچ کے علاوہ نوجوانوں نے گائیکی کی صورت میں بھی کمانچر بلوچ کے کردار کو سلام کیا۔

ریلی کے شرکا سے عصا ظفر اور معروف سماجی شخصیت واجہ بجار بلوچ نے خطاب کیا اور کہا کہ کمانچر بلوچ نے زندگی مختصر گزاری مگر کام بڑا کیا ان کے کیے گئے کام کا بوجھ ہمارے کندھوں پر قرض کی صورت میں موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ کمانچر اپنی عمر سے آگے کا ایک نوجوان تھا جنہوں نے بلوچستان کو اپنی ہنرکاری کی بدولت دنیا میں متعارف کرانے کی کامیاب کوشش کی۔ اپنے کیمرے سے کمانچر نے بلوچستان کے ہر علاقے کی اس خوب صورتی کو آشکار کیا جو پنہاں تھا اس لیے اس کی بے وقت موت پر پورا بلوچستان اسے یاد کرتا ہے۔