تربت: ایف سی 168 ونگ کی چوکی پر دستی حملہ

636

بلوچستان کے ضلع تربت میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فوج کے چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے عشاء کی نماز کے قریب سنگانی سر میں ایف سی 168 ونگ کی چوکی پر دستی بم پھینکا گیا جو زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں زین العابدین نامی راہگیر زخمی ہوگیا، تاہم فورسز کے نقصانات کے حوالے سے تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکے۔

خیال رہے کہ تربت کا شمار بلوچستان کے ان علاقوں میں ہوتا ہے کہ جہاں فورسز ہر وقت بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی حملوں کے زد میں رہتا ہے۔

تربت میں نیول ایئربیس کو 25 مارچ کی شب بلوچ لبریشن آرمی کی مجید برگیڈ کے چار ‘فدائین’ نے ایک حملے میں نشانہ بنایا تھا۔ یہ حملہ تقریباً رات دس بجے ہوا جبکہ صبح تک فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی۔

بلوچستان میں فورسز پر ہونے والے حملوں کے بعد پاکستانی پیرا ملٹری فورس ایف سی و دیگر نے ضلعی حکام کو درخواستیں ارسال کی ہے جن میں کیمپس کی حفاظت کیلئے اقدامات اٹھانے کی گزارش کی گئی ہے۔