بلوچستان فائرنگ واقعات: چار افراد ہلاک، دو زخمی

201

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات میں چار افراد ہلاک دو زخمی ہوئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی آر ڈی 238 میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے چاندی نندوانی کو ہلاک کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے-

علاقہ مکینوں کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق حکومتی حمایت یافتہ مسلح جھتے ‘امن فورس’ سے ہیں جس کو ڈیتھ اسکواڈز کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

واضح رہے ریاستی سرپرستی میں قائم پرائیویٹ ملئیشاء “امن فورس” کے نام سے ڈیرہ بگٹی و ملحقہ علاقوں میں قائم ہیں جن پر الزام ہے کہ یہ افراد بلوچوں کی ٹارگٹ کلنگ و جبری گمشدگیوں میں ملوث ہیں-

مذکورہ گروہ کو حالیہ صوبائی حکومت میں نو منتخب وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی بھی حمایت حاصل ہے جبکہ انھیں اس گروہ کا سربراہ مانا جاتا ہے-

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل زہری میں ثمری چوک چشمہ کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر جمیل احمد جتک ولد نظر خان اور سیف اللہ جتک ولد حاصل خان کو قتل کردیا گیا جبکہ فائرنگ سے محمد یوسف ولد محمد نامی شخص زخمی ہوگیا-

زہری فائرنگ واقعے کے بعد لیویز کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر زخمی کو اسپتال پہنچادیا پولیس کے مطابق واقعہ پرانی پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے مزید تحقیقات جاری ہے-

دریں اثناء بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے سریاب میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ کے زد میں آکر ایک اور شخص زخمی ہوگیا ہے جنھیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے-

واقعہ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے-