ڈی آئی خان: مسلح حملے میں دو کسٹم اہلکار ہلاک

227

ڈی آئی خان میں ٹول پلازہ کے قریب نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے 2 کسٹم اہلکاروں سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے رات گئے کسٹم گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ایک پل پر کھڑی تھی۔ اس حملے میں دو دیگر افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت انسپکٹر حسنین اور کانسٹیبل زیاد جدون کے نام سے ہوئی ہے جبکہ شہری کی شناخت عامر کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گذشتہ دنوں نامعلوم مسلح افراد نے کسٹم انٹیلی جنس کی ٹیم پر گھات لگا کر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 5 کسٹم انٹیلی جنس اہلکار اور 5 سالہ بچی سمیت 2 شہری مارے ہوگئے تھے۔